اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے مسلح عناصر نے جمعرات کو یمن کےالمکلا شہر کے مرکزی جیل پر حملہ کردیا اور تقریبا تین سو دہشت گردوں کو فرار کرالیا ۔ یمن میں شہر المکلا، صوبہ حضر موت کا بڑا اور مرکزی شہر ہے۔ اخبار الیوم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس حملے کے بعد القاعدہ کے افرادنے اپنے تین سو افراد کو جیل سے رہا کرالیا۔ ان قیدیوں میں القاعدہ کا ایک سرغنہ خالد باطرفی بھی موجود ہے۔ خالد باطرفی چار سال سال قبل شہر المکلا کے مرکزی جیل میں قید کیا گیا تھا۔ صوبہ حضر موت، یمن کے کل رقبے کے چھتیس فیصد حصے پر مشتمل ہے اور یمن کا سب سے بڑا شہر ہے۔
.......
/169